خیبر پختونخوا اسمبلی تنازعہ ،حکومتی کمیٹی کی اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات

102

پشاور،27فروری(اے پی پی): خیبر پختونخوا اسمبلی  میں جاری سیاسی تنازعے کے پیش نظر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی ہدایات پر قائم  چار رکنی حکومتی کمیٹی کا اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ اجلاس صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں  ہوا۔

 اجلاس میں وزیر خوراک قلندر خان لودھی ، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ، وزیر قانون و پارلیمانی امور سلطان محمد خان اور وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ایم پی اے عنایت اللہ خان، ایم پی اے سردار حسین بابک، ایم پی اے سردار یوسف زمان، ایم پی اے میر کلام مذاکراتی ٹیم میں شامل ہیں۔

اے پی پی /صائمہ حیات/نورین