خیبر پختونخوا کابینہ  کا اجلاس ،  9 ہزار چھ سو اٹھارہ اسپیشل پولیس فورس اہلکاروں  کی  مستقلی منظور

208

پشاور، 25فروری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ محمود خان کی صدارت میں خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ  وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر اسپیشل پولیس فورس اہلکاروں کو مستقل کرنے کے احکامات دیئے ہیں، جس   کے بعد 9 ہزار چھ سو اٹھارہ اسپیشل پولیس فورس اہلکاروں کو مستقل کر دیا گیا  ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 9618 ایس پی اوز مستقل ہوجائینگے جبکہ اہلکاروں کے مستقل ہونے سے مزید دو ارب 72 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا جوڈیشل لاک اپ کو سب جیل کا درجہ دینے سمیت قبائلی اضلاع میں بے گھر افراد کی بحالی کیلئے منصوبے میں توسیع کر دی ہے ، بے گھر افراد کی بحالی کا منصوبہ جنوری 2020ء سے جون 2021ء تک ہو گا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ صوبے میں سوئمنگ پولز بائی لاز کی منظوری دی گئی ، قبائلی ضلع شاہ کس میں ٹریننگ کیمپ اور وزیرستان میں دکانوں اور پٹرول پمپ مالکان کیلئے فنڈز کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔

وی این ایس،  پشاور

Download Video