لاہور،28فروری(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، دلی فسادات پر عالمی برداری کی خاموشی شرمناک ہے۔
صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت نر یندر مودی کی لگائی آگ میں جل رہا ہے،دہلی فسادات کے پیچھے فاشٹ مودی کی منصوبہ بندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جون 2020 تک صنعتوں کو 7.5 سینٹ پر بجلی دے گی جبکہ ٹیکسائل سمیت برآمدی صنعتوں کو20ارب کی سبسڈی دی جائے گی ۔
گورنر نے کہا کہ بزنس کیمونٹی کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، کامیاب حکومتی پالیسوں سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے، صنعتکاروں اور سر مایہ کاروں سمیت سب کو بھر پور سہولتیں دیں گے۔
اے پی پی /لاہور/نورین