سندھ فوڈ اتھارٹی کی سکھر میں کارروائی ، مختلف علاقوں پر کھلے تیل گھی کے ڈپو سیل

176

سکھر، 18فروری(اے پی پی): سندھ فوڈ اتھارٹی  نے سکھر میں مختلف  علاقوں میں  کارروائی  کے دوران کھلے تیل اور گھی کے ڈپو سیل کر دیے  ہیں ۔

کارروائی  کے دوران ڈائریکٹرسندھ  فوڈ اتھارٹی عائشہ جونیجو نے شہر کے مختلف علاقوں پر سپلائی ہونے والا کھلا آئل اور گھی ضائع کر دیا   جبکہ دوسری  کارروائی کے دوران  سائٹ ایریاءمیں واقع ایک ڈپو کو سیل کرکے مالک پر پانچ لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا  گیا۔

وی این ایس،سکھر