سکھر؛سکرنڈ کے گاوں محمد ہاشم میں موٹروے پولیس کی روڈ سیفٹی  سے متعلق  بریفنگ

171

سکھر،23فروری( اے پی پی):موٹروے پولیس بیٹ سکرنڈ کے ایڈمن آفیسر انسپکٹر ارباب علی زرداری کے  ہمراہ جی پی او ساجد علی نے سکرنڈ کے قریب گاو ں محمد ہاشم جاکر گاوں کے بزرگوں ،نوجوانوں اور بچوں کو روڈ سیفٹی پر لیکچر دیا۔

لیکچر  کے دوران موٹر سائیکل استعمال کرنے سے قبل ہیلمٹ پہننے کی اہمیت اور اس کے فوائد ،روڈ کراس کرنے کے قواعد و ضوابط ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کے نقصانات ،سیٹ بیلٹ کے فوائد ،تیز رفتاری کے نقصانات ،رانگ سائیڈ اوور ٹیکنگ کے نقصانات ،اور اسکول جاتے وقت کوچز ،چنگ چی رکشا ،وین اور سوزوکی پک اپ سے لٹک کر یا چھتوں کے اوپر بچوں کو سوار کرنے کے نقصانات کے بارے میں بریف کیا۔

اس موقع پر ایڈمن آفیسر ارباب علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم گاوں گاو ں ،شہر شہر ،اسکول کالجز ،بس اڈوں جہاں بھی ممکن ہو جا کر عوام الناس کو روڈ سیفٹی کی اہمیت اور اصولوں سے روشناس کرائیں تاکہ حادثات پر قابو پایا جاسکے یہ ہمارا قومی فریضہ ہے اور اس پر عمل ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

وی  این ایس،  سکھر