اسلام آباد 18فروری(اے پی پی): قائمقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پارلیمنٹ لاجز میں لگنے والی آگ پر سی ڈی اے، پولیس اور فائر بریگیڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ لاجزکے متاثرہ لاج کا دورہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انھوں نے کہا کہ اداروں کی غفلت کو برداشت نہیں کریں گے۔ اس موقع پر سی ڈی اے اور متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔
وی این ایس اسلام آباد
Reached 19; 22
Edited 21; 38