اسلام آبادفروری 19(اے پی پی ) اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے میں کامیاب ہوا ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز سانحات سے نمٹنے کے قومی فنڈ کے سربراہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ ندیم احمدکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سربراہ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان سیاحتی اور سرمایہ کاری کے زون کے طور پر ابھرا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوانے کہا کہ حادثات سے نمٹنے کے قومی فنڈ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو قحط سالی اور سیلاب کی صورت میں مددگار ہونگے۔معاون خصوصی نے کہا کہ عالمی سطح کے مخیر اداروں نے اس فنڈ کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے مالی امداد کا یقین دلایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب اور زلزلے سمیت حادثات کی روک تھام کیلئے پیشگی حکمت عملی تیار کرنے پر ادارے کی تعریف کی۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے کہا کہ حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے حادثات کی صورت میں مالی امداد کی حکمت عملی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
وی این ایس اسلام آباد