پشاور، 18فروری(اے پی پی): وفاقی وزیر انسداد منشیات شہر یار آفریدی مقتولہ مدیحہ کے گھر پہنچ گئے۔اور مقتولہ کے لواحقین سے تغزیت کی۔ڈی آ ئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ،ڈی پی ہنگو شاہد احمد خان و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
شہریار آفریدی نے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انسانیت کا دشمن جلد بے نقاب ہو گا۔وزیر اعظم کی ہدایت پر متاثرہ خاندان سے تعزیت کے لیے حاضر ہوا ہوں۔مدیحہ بی بی قوم کی بیٹی تھی جس کے ساتھ ظلم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے دلخراش واقعات کا تسلسل وزیر اعظم اور حکومت کے لیے باعث تشویش ہیں۔حکومت ایسے واقعات میں ملوث بھیڑیوں کے لیے کیپیٹل پنشمنٹ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ واقعے میں جدید خطوط پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
وی این ایس پشاور