وزیرِ اعظم عمران خان سے صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات

151

اسلام آباد ،5 فروری (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماوں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار عتیق احمد خان ، صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق احمدجرال، پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی، امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود، صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یٰسین اور صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر شامل تھے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور، کشمیر کمیٹی کے چیرمین سید فخر امام، وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 وزیراعظم عمران خان نے اس موقعے پر کہا کہ کشمیریوں کے لیے حق خود ارادیت کے حصول کے موضوع پر تمام سیاسی جماعتیں، کشمیری عوام اور پوری پاکستانی قوم متفق ہے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماءاور حریت کانفرنس کے نمائندگان پر مبنی ایک کمیٹی تشکیل دے کر مقدمہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے سفارشات پیش کی جائیں۔

اے پی پی /ڈیسک/حامد