پاکستان اورملائیشیا کا   اقتصادی شراکت داری کے قیام ،امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنے پراتفاق

248

پتراجایام، 04 فروری (اے پی پی ): پاکستان اورملائیشیانے مضبوط اقتصادی شراکت داری کے قیام اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنے پراتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے پتراجایامیں وزیراعظم عمران خان اورملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمدکے درمیان مذاکرات  کے دوران طے پایا۔فریقین نے تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکرتے ہوئے انہیں مزیدمضبوط بنانے  اور دونوں ملکوں کے نجی شعبے کے درمیان تعلقات کے فروغ کےلئے باضابطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ دفاع، قانون کے نفاذ، سیاحت اورتعلیم کے شعبوں میں مضبوط روابط کے قیام کا بھی عزم ظاہر کیا۔

وی این ایس ،پتراجایا

Download Video