پاکستان اور قزاقستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا وزارت خارجہ میں پہلا اجلاس

119

اسلام آباد، 28 فروری (اے پی پی ):پاکستان اور قزاقستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت  کا    پہلا  اجلاس  جمعہ  کو  یہاں  وزارت خارجہ میں  منعقد ہوا ۔ پاکستان کی جانب سےسیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور قزاقستان کی جانب سے نائب اول وزیر خارجہ شخرات نوریشیف نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے پارلیمانی سطح پر مزید تعاون پر اتفاق کیا گیا جبکہ  اقتصادی تعلقات کی بہتری سمیت سکیورٹی اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

اے پی پی /ناہید /ھامد