پاکستان میں اپنائیت ہے یہاں آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے: ڈیرن سمی

1009

کراچی، 13 فروری ( اے پی پی):پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی نے پی ایس ایل سیزن پانچ کے لئے  آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کا با قائدہ آغاز کردیا،  انہوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور  فیلڈنگ سمیت بھرپور فٹنس  ٹرینیگ بھی کی۔
پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنائیت ہے  یہاں آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے،  اس ملک سے دلی لگاؤ ہوچکا ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے لئے بہت زیادہ ایکسائیٹیڈ ہوں اور خواہش ہے کہ پی ایس ایل 5 گزشتہ تمام سیزن سے بہترین ثابت ہو اور دنیا دیکھ سکے پاکستان میں کرکٹ کتنی مقبول اور عمدہ ہے۔
پرکٹس سیشن پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو جیسا کھیل چاہے ہو ویسا پیش کروں، پشاور زلمی کی یہی خوبی ہے کہ ہم سب ایک یونٹ کی طرح  ایک ٹیم کی طرح کھیلتے ہیں اور اس سیزن بھی یک۔جان ہوکر کھیلیں گے اور ٹائیٹل اپنے نام کریں گے۔

ڈیرن سمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر بہت خوشی ہے، یہ بات بہت خوش آئند ہے کی پی ایس ایل کا پورا سیزن پاکستان میں ہورہا ہے، کیونکہ میں نے بھی ساری عمر صرف کرکٹ ہی کھیلی ہے تو مجھے اندازہ ہے کہ اپنے سٹار کھلاڑیوں کو گراونڈ میں پرفارم کرتا دیکھ کر کیسے محسوس ہوتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ اب پاکستانی کرکٹ کہ شوقین اب اپنے پسندیدہ کرکٹر کس اپنے سامنے کھیلتا دیکھ سکیں گے

ایک سوال  کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنے پیغامات کو گوگل ٹرانسلیٹر کے زریعے ترجمہ کرتا ہوں اور سوشل میڈیا پر لگاتا ہوں۔

سورس: وی این ایس کراچی