پاکستان کا600 کلو میٹر کی رینج کے حامل ائیرلانچڈ کروز میزائل “رعد۔ ” II کا کامیاب فلائٹ تجربہ

165

راولپنڈی ، 18 فروری (اے پی پی ): پاکستان   نے 600 کلو میٹر  کی  رینج  کے حامل  ائیر لانچڈ کروز میزائل “رعد۔ ” دو(11) کا کامیاب فلائٹ تجربہ کر لیا ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق “رعد دوم”، 600 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ زمین اور سمندر میں اسٹریٹجک صلاحیت کا حامل  اور  ہتھیاروں کے جدید ترین رہنمائی اور نیویگیشن نظام کے ساتھ لیس  ہے  جو   اپنےاہداف  کو ٹھیک ٹھیک  نشانہ   بنانے  کو یقینی بناتا ہے۔

 لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن ، ڈاکٹر نبیل حیات ملک ، چیئرمین نیسکام ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن ، اسٹریٹجک فورسز اور اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے سینئر افسران نےکامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ  کیا۔

 ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے سائنس دانوں اور انجینئروں کی تکنیکی صلاحیت ، لگن اور عزم کی تعریف کی جنہوں نے ہتھیاروں کے نظام کی نشوونما اور اس لانچ کو کامیاب بنانے میں تندہی سے کام کیا۔  انہوں نے اسے “پاکستان کی صلاحیتوں کی تکمیل کی سمت ایک بڑا قدم” بھی قرار دیا۔

 صدر ، وزیر اعظم پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو میزائل تجربے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے

وی این ایس ، راولپنڈی

Download Video