اسلام آباد، فروری 4 (اے پی پی): معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کا نگہبان ہے، کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، پاکستان کا اپنا وجود کشمیر کے بنا ناممکن ہے، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں –
فردوس عاشق اعوان نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ پوری قوم 5 فروری کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منائے گی اور اس سلسلے میں ملک بھر میں ریلیاں اور سیمینارز منعقد کے جایں گے، وفاق، صوبائی حکومتیں، سول سوسائٹی اور تمام ادارے دنیا بھر کو ایک پیغام دینے جا رہے ہیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں-
انہوں نے کہا کہ کل پاکستان کی مائیں بیٹیاں ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر دنیا کو پیغام دینے جا رہی ہیں کہ ہم سب کشمیری بہنوں کے ساتھ ہیں -کل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے سامنے پاکستان کی بیٹیاں ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گی، سول سوسائٹی، پارلیمنٹیرینز، میڈیا میں کام کرنے والی خواتین بھی دفتر خارجہ کے سامنے ہاتھوں کی زنجیر بنانے کیلیے تشریف لائیں، یہ عوام کا ایک ایسا اجتماع ہو گا جہاں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین وہاں موجود ہوں گی، کشمیری خواتین بھی پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں-
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پانج فروری کا دن دنیا کے ضمیر کو جنجوڑتا ہےکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے کل اقوام متحدہ کے ادارے سامنے قرارداد پیش کریں گے، بھارت کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا- انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بچوں کو سکولوں سے محروم اور ہسپتالوں تک کے دروازے مریضوں کیلئے بند ہیں، ہماری جدو جہد کشمیریوں کے زخموں کیلئے مرہم ہےاور کل کا پروگرام سیاسی یا حکومت کا نہیں صرف عوام کا ہو گا-
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ملائیشیا کا دورہ مکمل کر کے پاکستان کیلیے واپس روانہ ہوئے ہیں، وہاں دو طرفہ تعلقات اور مسلہ کشمیر پر مسلم امہ کے کردار پر بات ہوئی ہے، وزیر اعظم نے ملائشیا میں خطے اور کشمیر کے معاملے پر بات کی ہے- وزیر اعظم کا دوراہ معیشت کیلئے اہم ہو گا– ہم ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر کے اقدام کو سہراتے ہیں-
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فلسطین نے مسلہ امہ کیلیے آواز اٹھانے پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے اور فلسطینی سفارخانے کے لوگ بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کریں گے –
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان رواں ماہ پاکستان کا دورے پر آئیں گے-
معاون خصوصی نے کہا مسلہ کشمیر دو ایٹمی قوتوں کے درمیان بڑا تنازعہ ہے، قومی بیانیہ کو اگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں، بھارت دنیا میں یہ بیانیہ دیتا رہا کہ ہمارے ہاں سے دہشتگردی ہو رہی ہے اور ہم ہندوستان کےاس بیانیےاور سوچ کو شکست دے رہے ہیں-
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا فرض ہے کے کشمیر مسئلے پر جو وعدہ کیا ہے اس کو پورا کرے ،کشمیر کے موقف سے ہم ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہندوستان غیر زمہ داران بیان اور سیاہ قانون لاگو کر کے بنیادی حق چھین رہا ہے-
فردوس عاشق اعوان نے کہا پہلی دفعہ یورپی پارلیمنٹ میں اس پر قرار داد آئی ہے ، اس سے پہلے انٹر نیشنل میڈیا میں کشمیر ایشو اجاگر ہونے کی کوئی نظیر نہیں ملتی- کشمیری قید لیڈر شپ کیلئے پاکستان انکی آواز بلند کرے گا، آزادی کی تحریکوں کیلئے ایک طویل جدو جہد کی جاتی ہے، کشمیریوں کے پہاڑ جیسے حوصلے اور چٹان جیسے عزائم ہیں-
انہوں نے کہا پاکستان سیسہ پلائی دیوار کی طرح کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہےاور رہے گا، ستمبر میں یو این ایجنڈے میں کشمیر ایشو کو شامل کرنے میں کامیاب ہوں گے- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جنگ کبھی بھی پاکستان کے آپشن میں نہیں تھی، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے جیسا کہ وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف آخری سپاہی آخری گولی اور خون کے آخری قطرے تک لڑنے کا پیغام دے چکے ہیں- ہندستان دہشتگرد و انتہا پسند اور حقوق کا قاتل ہے، کشمیریوں کا مشکل سے نکالنے کیلئے ہر سطح پر جائیں گے-
سورس: وی این ایس اسلام آباد