پاک فضائیہ  کی جانب سے  27 فروری  کی  مناسبت  سے  منعقد ہونے والے  ائیر  شو  کا   پرومو  جا ری

126

اسلام آباد،25 فروری)اے پی پی ): پاک فضائیہ  کی جانب سے  27 فروری  کی  مناسبت  سے سی ویو کراچی میں  منعقد ہونے والے  ائیر  شو  کا   پرومو  جا ری کر دیا گیا  ہے ۔

ترجمان پاک فضائیہ   کے  مطابق  اس ایئر شو میں پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر  اور F-16 طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے جبکہ پاک فضائیہ کی شہرہ آفاق ایئروبیٹکس ٹیم شیردل بھی لہو گرمانے والے کرتب  دکھائیں  گے ۔

  ترجمان  کے مطابق 27 فروری کا دن پاک فضائیہ اور پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، جب پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کیا ۔اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔

وی این ایس،اسلام آباد