پی ایس ایل میں پوری دنیا سے پلیئرز کھیلنے آرہے ہیں: اظہر علی

243

اسلام آباد 06،  فروری (اے پی پی ):پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے  روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  پاکستان کی ٹیم بہترین  جیتتی وہی ٹیم ہے کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیلے تو اس کو موقع ضرور ملتا ہے۔فواد اگر اسکواڈ میں آیا تو پرفارمنس کی بنیاد پر آیا، امید ہے فواد کو جب بھی موقع ملا اچھا کھیلے گا، نہ صرف فواد جس کھلاڑی کو بھی موقع ملا وہ پرفارمینس کی بنیاد پر ملا اور امید ہے کہ سب کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔

ہوم ٹیسٹ اپنی اسٹرینتھ پر کھیلے جاتے ہیں، ایڈوانٹیج ہوتا ہے جب اپنے گراؤنڈ میں کھیلا جائے۔کوشش کر رہے ہیں کہ  آئیڈیل کمبینیشن بنائیں، کنڈیشن ایسی رکھیں جس سے فاسٹ باؤلر کو مدد ملے۔ ہم باؤلنگ اٹیک پر زیادہ زور دے رہے ہیں فاسٹ باؤلرز کی سپورٹ چاہیے ہے۔آسٹریلیا کے دورے کے بعد  باؤلنگ میں بہتری آئی ہے، باؤلنگ اٹیک کو مزید بہتر بنانے کی بھی کوشش ہے۔

بطور کپتان کھلاڑی کے طورپر خود میں بہتری لاؤں،کوشش کی ہے کہ محنت کر کے اپنی خامیاں دور کروں اور ٹیم کے لئے کارکردگی دکھاوں۔

اظہر علی نے پریس  کا نفرنس    کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ ہم اپنے اسی کمبینیشن کو ساتھ لیکر چلیں کراچی ،راولپنڈی میں جب بھی کھیلے ہیں نتائج اچھے سامنے آئے ہیں،پی ایس ایل میں پوری دنیا سے پلیئرز کھیلنے آرہے ہیں،پی ایس ایل کے راولپنڈی میں بھی میچز مثبت بات ہے، راولپنڈی کے شائقین کرکٹ کو بہت انجوائے کرتے ہیں، ہم نے جتنے بھی میچ کھیلے راولپنڈی میں لوگ بہت میچ دیکھنے آئے اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ٹیسٹ میچز کو جیتنا آسان کام نہیں ہے،ہم بنگلہ دیش کو آسان ٹیم نہیں سمجھ رہے۔ہمیں  خوشی  ہوئی  ہے پھر سے  پاکستان کا  کھیل میدان آباد ہوا  ہے ،ہمیں دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرتے ہے۔

اے پی پی /احسن /ریحانہ