کرغزستان اور پاکستان کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا:وفاقی وزیر برائے ہوابازی

147

اسلام آباد ، 19 فروری ( اےپی پی): کرغزستان اور پاکستان کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔غلام سرور خان ،وفاقی وزیر برائے ہوابازی  نے یہ بات بروز بدھ اریک بیشمھیو، کرغزستان کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہی۔غلام سرور خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات تعظیم اور ایک دوسرے پر بھروسے کی وجہ سے قائم ہیں.اسی طرح اریک بیشمھیو  نے یہ واضح کیا کہ کرغزستان بھی پاکستان سے اپنے روابط بڑھانے پر یقین رکھتا ہے۔سفیر نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کو ہفتہ وار ایک فلائٹ شروع کرنی چاہیئے۔

وفاقی وزیر نے بھی موقف دیا کہ ففتھ رائٹ آف فریڈم کے تحت ایوی ایشن ڈویژن دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن شروع کرنے پر غور کرے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین ائیر سروس معاہدہ 14 اکتوبر 1993 کو طے ہوا۔

وی این ایس،  اسلام آباد

Download Video