کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کاحل ہے: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی

163

سکھر،29فروری(اے پی پی):صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد صوبے بھر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور اس ضمن میں کابینہ کے ارکان کوآگاہی دینا ہے۔

ہفتہ کو  یہاں  کھلی کچہری سے خطاب میں صوبائی وزیر نے  کہا کہ گزشتہ دو ماہ قبل خیرپور میں منعقدہ کھلی کچہری کی رپورٹ مرتب کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی اور جن جن محکموں کے حوالے سے شکایات تھی ان کو ارسال کی گئی تھی، ڈپٹی کمشنر خیرپور کی رپورٹ کے مطابق 81 میں سے 24 شکایتوں کا ازالہ جبکہ متعدد پر کام جاری ہے، میں ان کو ہدایات دیتا ہوں کہ تمام کی مکمل رپورٹ آئندہ 15 روز میں پیش کریں۔
انہوں نے فوری طور پر ڈی سی کو ہدایات دی کہ جتنے بھی سرکاری افسران اس کھلی کچہری میں نہیں آئے ان تمام کی فہرست بنا کر انہیں بھی دیں اور ایک کاپی چیف سیکرٹری کو بھی بھیج دیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی ہوسکے۔

کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس  کے بعد سانحہ سکھر ریلوے کے شہداءکے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

سورس: وی  این ایس،  سکھر