ہر شعبے میں انصاف و میرٹ حکومت کی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

111

لاہور ، 18فروری(اے پی پی): گورنر پنجاب  چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں انصاف و میرٹ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اپوزیشن اپنی کرپشن کی وجہ سے خوف زدہ  ہے  ، ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانیوالی اپوزیشن قوم کی خیر خواہ نہیں

ہے ،اپوزیشن کے خلاف ایک بھی کیس ہماری حکومت نے نہیں بنایا۔ سیاسی مخالفین ماضی میں خود ایک دوسرے کے خلاف کیس بناتے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  صوبائی وزراء اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات  کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ  ماضی میں حکمران جمہوریت کے نام پرقومی خزانہ خالی کرتے رہے۔ 22کر وڑ عوام کا  مطالبہ ہے  کہ جنہوں نے کر پشن کی ہے انکا احتسا ب ضرور ہونا چاہیے ۔ہم ملک وقوم کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان کے تمام ادارے ایک  صفحہ  پر ہیں۔

 ملاقات میں  صوبائی وزرء میاں اسلم اقبال  ،یاسمین راشد ،سنٹر ل صدر تحر یک انصاف اعجاز چوہدی، مشیر وزیر اعلی سلمان شاہ ، ندیم بارا، عثما ن بسراء اور زبیر خان نیازی نے  بھی شرکت کی۔

وی این ایس لاہور