اسلام اباد ، 04فروری )اےپی پی )؛ 14ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ 2020 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں شاند ار انعقاد۔ چیمپئن شپ 04 سے 08 فروری تک پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو رہی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں 15 بین الاقوامی رینکنگ کے حامل کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سمندری حدود کی حظاظت کے ساتھ ساتھ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ نے مز ید کہا کہ آج کی بحریہ ٹیکنا لوجی سے لیس زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہے۔
سورس : وی این ایس