انڈس اسپتال کراچی کے نگران ڈاکٹر عبدالباری کی میڈیا سے بات چیت

477

  سکھر۔ 16مارچ(اے پی پی):  انڈس اسپتال کراچی کے نگران ڈاکٹر عبدالباری نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کی ضرورت صرف مریضوں کو یا ان کے پاس جانے والوں کو ہے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے گلوبل ایمرجنسی ہے جس میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اس سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہیے 3 فٹ کی دوری رکھی جائے ہاتھ کو چہرے پر بار بار نہ لگایا جائے اس مرض کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت بھرپور کام کررہی ہے عام کرونا وائرس نزلہ زکام ہے چین سے شروع ہونے والا کرونا وائرس الگ ہے یہ مرض باہر سے آیا ہے چین نے لاک ڈاؤن کرکے بہتر اقدام اٹھایا ہے ہمیں اسٹریٹجی پر توجہ دینی چاہیے اس میں زیادہ اموات نہیں ہورہی ہیں۔

وی این ایس، سکھر