وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی کی ملاقات

0
88

اسلام آباد , 4 مارچ (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم اوربیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو مبارکباد دی۔انہوں نے ڈیرن سمی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی آپ کا کردار لائق تحسین ہے۔وزیر اعظم پاکستان نے جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا۔انہوںنے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، لوگ خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز میں شا ئقین کی بڑی تعداد میں موجودگی اور جوش و جذبہ حوصلہ افزا ہے۔ یہ پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی اور ڈیرن سیمی کے کردار کو سراہا۔

وی این ایس  اسلام آباد