وزیراعظم عمران خان کا بلیو ایریا کے مجوزہ کمرشل منصوبے کی جگہ کا دورہ

175

اسلام آباد ، یکم مارچ (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو بلیو ایریا کے مجوزہ کمرشل منصوبے  کی جگہ کا دورہ کیا جس کا آغاز کل  سے ہو گا جبکہ اس کا نیلام عام 14سے 16اپریل 2020ءکو ہونا ہے، یہ مجوزہ جگہ ایف نائن پارک کے سامنے شاہراہ کے اطراف پر واقع ہے جو منظور شدہ بلیو ایریا ہے۔

وزیراعظم کو اس منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیئرمین این اے پی ایچ ڈی اے کے چیئرمین نے بتایا کہ اس کمرشل نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم اسلام آباد کی بحالی، خدمات کی فراہمی اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔ انہیں بتایا گیا کہ اس اراضی کا ایک حصہ منظور شدہ کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو رہائش کی فراہمی کے لئے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس اقدام سے تعمیراتی شعبہ کو کئی مراعات میسر آئیں گی جس میں تناسب کے ساتھ ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے میں آسانی سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی جس سے ملازمتیں پیدا ہونگی اور ملک کی معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ اس رقبہ میں موجودہ درختوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

وی  این ایس،  اسلام آباد

Download Video