وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ادارہ برائے صحت کے نمائندہ برائے پاکستان ڈاکٹر پلیتھا کی ملاقات

0
97

اسلام آباد،04 مارچ (اے پی پی ): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ادارہ برائے صحت کے نمائندہ برائے پاکستان ڈاکٹر پلیتھا نے

بدھ کو  یہاں  ملاقات کی۔ وزارت خارجہ میں  ہونے والی ملاقات میں ڈاکٹر پلیتھا نے وزیرِ خارجہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں اور

عالمی ادارہ برائے صحت  کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 ملاقات میں  ڈاکٹر پلیتھا نے کہا کہ عالمی ادارہ برائے صحت نے پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کا مکمل خاتمہ، حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ  حکومت پاکستان کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔اس سلسلے میں ہوائی اڈوں پر تھرمل سکینر اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی پوائنٹس پر قرنطینہ سہولیات قائم کی جا رہی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان میں معاون ٹیکنالوجی برائے صحت تک رسائی میں بہتری کے سلسلے میں حکومتی اقدامات سے بھی مطلع کیا۔وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے عالمی ادارہ برائے صحت اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

وی این ایس،اسلام آباد

Download Video