ٹریفک پولیس پشاور نے کورونا وائرس سے بچنے کی خاطر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے

0
32

پشاور، 26مارچ(اے پی پی): سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے شہر کے مختلف سیکٹروں میں لاوڈ سپیکر کے ذریعے شہریوں کو وباء سے بچنےکے بارے  میں   آگاہی  دی اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر  ٹریفک آفیسرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں کیں اور شہریوں  میں  آگاہی  پمفلٹس تقسیم  کیے ۔ اس دوران  شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی  کی گئی ۔

اے پی پی /صائمہ حیات/ حامد