پاکستان سیاحت کے حوالے سے جنت نظیر اور پر امن ملک ہے: ڈچ سفیروالٹر پلایپ

341

ہری پور،یکم مارچ(اے پی پی): نیدر لینڈ کے سفیر والٹر پلایپ نے کہاکہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے جنت نظیر اور پر امن ملک ہے,یہاں  سیاحت  کے حوالے سے آثار قدیمہ کی بے شمار سائیڈ  اور وادیاں موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار نیدر لینڈ کے سفیر والٹر پلایپ نے خانپور دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوٸے کیا،ڈچ سفیردیگر غیر ملکی مہمانوں کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر راجہ شہاب سکندر کی دعوت پر آئے تھے۔

 سفیر والٹر پلایپ نے کہا کہ اسلام آباد میں بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستان کے دیگر شہروں کو گھوم کر دیکھا ہے لیکن یہ خانپور کا آج پہلا غیر سرکاری دورہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خانپور میں خوبصورت دیہات ،ریڈ بلڈ مالٹوں کے سر سبز باغات اور بدھ مت کی ساٸیڈ اور سٹوپہ دیکھنے کو ملا ہے۔

اس موقع پر مہمانوں کو مالٹوں اور لیچی کے باغات کا دورہ کرایا گیا جبکہ راجہ شہاب سکندر نے اپنے غیر ملکی مہمانوں کو بھمبالہ آثار قدیمہ کا وزٹ بھی کرایا۔

 غیر ملکی مہمانوں نے بھمبالہ میں دنیا کے سب سے بڑے بدھا کے مجسمہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں پر دیگر مذاہب کی ثفافت محفوظ ہے۔

Download Video

وی این ایس ، ہری پور