ڈی پی او شمالی وزیرستان کی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں میں کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے ماسک، گلوز تقسیم

0
30

پشاور،26مارچ(اے پی پی): ڈی پی اوشمالی  وزیرستان شوکت خان نے ضلع کے مختلف پولیس چیک پوسٹوں پر کرونا وائرس سے حفاظتی کٹ ماسک، گلوز وغیرہ تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی پی او ساوتھ وزیرستان نے ڈیوٹیوں پر مامور اہلکاروں کو مشکل کی اس گھڑی میں لگن خلوص کیساتھ فرائض سر انجام دینے اور کرونا وائرس سے بچاو کی تمام تدابیر اپنانے کے ہدایات جاری کئے اور کہا کہ حکومت کے احکامات کے پیش نظر ہر ہدایت پر عمل کریں اور عوام کو اپنے گھروں میں رہنے کی تلقین کریں۔

 انہوں نے وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں کے حوصلے بلند کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب نے مل کر جوانمردی سے اس مشکل کا مقابلہ کرنا ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/ھامد