سکھر۔ 16مارچ(اے پی پی): سندھ ہائیکورٹ سکھر ڈویژن بنچ نے آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں نیب کی زیر حراست کے رہنماءخورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر پیر کے روز سماعت کے بعد آئندہ سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی،مذید براں سماعت کرنے والے بینچ نے آئندہ سماعت پر درخواست سننے سے معذرت کرلی،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے نیب کی طرف سے اپنے اوپر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں داخل ریفرنس میں ضمانت کے لیے دی گئی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس امجد علی سہتو اور جسٹس ذوالفقار سانگی پر مشتمل بینچ نے کی سماعت کے موقع پر خورشید شاہ کی جانب سے ملک کے معروف قانون دان اورسابق چیئرمین سینٹ رضاربانی اور مکیش کمار کارڑا بطور وکیل پیش ہوئے سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے خورشید شاہ کی ضمانت پر اپنے اعتراضات دائر کیے، عدالت نے خورشید شاہ کے وکلاءکے مختصر دلائل کے بعد سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی، سماعت کے دوران بینچ کے جج جسٹس ذوالفقار سانگی نے آئندہ سماعت پر خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست سننے سے معذرت کرلی جس کے بعد آئندہ سماعت پر ہائی کورٹ کی جانب سے نیا بینچ تشکیل دیا جانیکا امکان ہے ۔
وی این ایس، سکھر