لاہور ،30 مارچ (اے پی پی): ادکارہ چاہت شیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے نا کوئی دوائی ہے اور نہ ہی کوئی اور چیز بلکہ اس سے بچنے کے لئے صرف اور صرف احتیاط کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے خصوصی ویڈیوپیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنی اور خاندان کی گھروں میں رہ کر حفاظت کریں اور حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں، اللہ تعالی ہم سب کو محفوظ رکھے اور خصوصا وہ لوگ جو ملک سے باہر ہیں۔
اے پی پی /لاہور /قرۃالعین