اسلام آباد ، مارچ 06 (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات اسد عمر کی زیر صدارت آبی وسائل کے ترقیاتی کاموں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اجلاس آج پلاننگ کمیشن میں منعقد ہوا
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز تر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی وقت پرمنظوری اور شفاف تکمیل کیلئے کوشاں ہے جبکہ اس سال پانی کے ذخائر کے25 منصوبے مکمّل ہو جائیں گے.
انہوں نے کہا کہ اس سال کے پہلے 8 مہینوں میں وزارت منصوبہ بندی کے مختص کردہ فنڈز میں سے آبی وسائل کیلئے تقریباً 20 ارب روپے استعمال ہوئے ۔ اسد عمر نے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی شرح کو مزید بڑھانے کی بھی ہدایت کی جبکہ اس سال اس شعبے میں ترقیاتی فندز کا استعمال تقریباً 42 فیصد رہا۔
واضح رہے کہ حکومت اس مالی سال کے پہلے ۸ مہینوں میں فنڈز کے استعمال کا چھ سالہ ریکارڈ پہلے ہی توڑ چکی ہے. اس سال فنڈز کا استعمال پہلے آٹھ مہینوں میں 39 فیصد رہا۔
اجلاس میں چیئرمین واپڈا، وزارت آبی وسائل اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی
وی این ایس