اسلام آباد،20مارچ (اے پی پی ): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے جدید تاریخ میں اس شدت کے عالمی حالات کو کبھی نہیں دیکھا جن کا ہمیں آج سامنا ہے صورتحال گھمبیر ہے لیکن اللہ کی رحمت اور مدد سے ہم یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے کہ ہم موجودہ مشکلات اور حالات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اللہ کے کرم سے اس وبائی مرض سے جلد چھٹکارا پا لیں گے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایکسفام پاکستان (Oxfam-Pakistan)کے کنٹری ڈائریکٹر سے صوبہ بلوچستان کے علاقہ چاغی کے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ تقسم کیے گے ۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس وقت اقوام عالم کو جس مشکل کا سامنا ہے اس کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے خود کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رکھنے کے حوالے سے سینیٹ آف پاکستان پروگرام برائے یوتھ انگیجمنٹ کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اسی حوالے سے آج ایکسفام پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔یہ پروگرام ملک بھر کی نوجوان نسل کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی طرف سے خصوصی طور پر شروع کیا گیا تھا تا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو بھی ترقی اور خوشحالی کے لئے یکساں مواقع مل سکیں اس معاہدے کے تحت سینیٹ آف پاکستان اور ایکسفام پاکستان معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کے باہمی اشتراک سے پالیسی سازی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، قانون سازی، پارلیمنٹ تک رسائی، احتساب اور معاملات کے بہتر انداز میں کردار ادا کریں گے۔ معاہدے پر سیکرٹری سینیٹ ڈاکٹر اختر نذیر اور کنٹری ڈائریکٹر ایکسفام پاکستان محمد قذلباش نے دستخط کئے۔
وی این ایس اسلام آباد