امریکن نیشنل سنٹر فار وومن انٹرپینورز کی چئیرپرسن عائشہ خان کی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے ساتھ ملاقات

157

پشاور، 3مارچ(اے پی پی): امریکہ کی ڈیموکریٹک سنٹرل کمیٹی بالٹی مور کاونٹی میری لینڈ کی ممبر اور امریکہ کی نیشنل سنٹر فار وومن انٹرپینورز کی چئیرپرسن محترمہ عائشہ خان نے آج سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے ساتھ سپیکر چیمبر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عائشہ خان نے سپیکر اسمبلی کو قبائلی اضلاع  کو صوبے میں ضم ہوبے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ان اضلاع کو بھی صوبے کے دیگر علاقوں کیطرح تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے قبائلی اضلاع میں ٹیکنالوجی، روزگار، تعلیم اور خوشیوں کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا۔ بعد ازاں محترمہ عائشہ خان نے صوبائی اسمبلی ہال کا دورہ بھی کیا۔

وی این ایس  پشاور

Download Video