ایبٹ آباد : ایکسائز اینڈ نارکوٹکس خیبر پختونخوا کی کارروائی ، مسافر سے  منشیات بر آمد

144

 

ایبٹ آباد،03 مارچ (اے پی پی ): ایکسائز اینڈ نارکوٹکس خیبر پختونخوا  نے  دوران روڈ چیکینگ گوہر آباد انٹر چینج  میں  مسافر گاڑیوں  کی  جامعہ تلاشی  لی  ، جس  دوران ایک مسافر گاڑی  کی سواری  سے  دوران تلاشی دو کلو چرس (گردہ )برآمد کر لی ۔

بعد ازاں ملز م کو  گرفتار  کر کے اس  کیخلاف  تھانہ حویلیاں میں  پرچہ درج کر لیا  گیا  ۔کارروائی  ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ نارکوٹکس خیبر پختونخوا سید فیاض علی شاہ کی صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے  تحت  ڈائریکٹر ہزارہ زون سید الامین اور ای ٹی او عرفان مشتاق کی خصوصی ہدایت پر انچارج موبائل سکواڈ سردار شاہد اور انسپکٹر انچارج اسٹبلشمنٹ برانچ عبدالمنصور نے کی ۔

ہزارہ بھر کے عوامی سماجی حلقوں نے منشیات کے خلاف بھر پور مہم پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی کارکرگی کو سراہا۔

وی این ایس، ایبٹ آباد

Download Video