کوئٹہ،31مارچ ( اے پی پی ): چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر ہے کہا کہ ایران سے آئے پانچ ہزار زائرین میں 1854 کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 158 مثبت نکلے، ان میں سے انیس مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
تر جمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ایک 138 مریضوں میں سے پانچ نوشکی میں زیر علاج ہیں کورونا کے مریض کوئٹہ کے علاوہ کہیں اور نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر دیہاڑی دار افراد کی کفالت کرینگے، پی ڈی ایم اے کے ز ریعے خوراک تقسیم کرینگے اور محکمہ لیبر اور ڈی سیز کے زریعے فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹرز کے تحفظ کیلئے ساٹھ ہزار حفاظتی لباس ایک ہفتے میں آجائے گے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں ماسک بھی آرہے ہیں۔
فضیل اصغر نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا سامان آچکا ہے، دوہزار حفاظتی ماسک آچکے ہیں ، وینٹی لیٹرزسمیت دیگر مہنگے آلات کیلئے وفاق کو کہا ہے، این ڈی ایم اے نے اٹھارہ سو رہائشی کنٹینر فراہم کرنے شروع کردیے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں بلکہ حفاظتی اقدامات کے طور پر گھروں تک محدود رہے ۔
اے پی پی / محمد بلال/حامد