اینٹی کرپشن سکھر کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز،عام شہریوںاور صحافیوںمیں ماسک تقسیم

124

   کھر۔ 20مارچ(اے پی پی): کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے اینٹی کرپشن سکھر کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیاگیا، اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر منیر احمد کھوڑونے شہر کے دیگر علاقوں کی طرح سکھر پریس کلب میں صحافیوں کو بھی ماسک، صابن اور سینیٹائیزر تقسیم کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماہرین کی جانب سے دی جانیوالی ہدایات و مشوروں اور حکومت کی جانب سے عائد کی جانیوالی معاشرتی پابندیوں پر عملدرامد کرنا ضروری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ محکمہ کیجانب سے اپنی قومی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے وائرس کے بارے میں عوامی شعور کیلئے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔

وی این ایس، سکھر