ایکسائز پولیس کی قومی شاہراہ کارروائی، غیر ملکی شراب کی273 بوتلیں برآمد

150

سکھر۔ 21مارچ(اے پی پی): ایکسائز پولیس کی قومی شاہراہ پر ٹھیری بائی پاس کے قریب کارروائی، ڈبل کیبن گاڑی سے 273 غیر ملکی شراب کی 273 بوتلیں ،ایک شارٹ گن برآمد ،غیر ملکی شراب کراچی سے ملتان اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی تھی، ایکسائز پولیس کے زرائع کیمطابق خفیہ ادارے کی اطلاع پرکاروائی کی گئی، غیر ملکی شراب کی بوتلیں غیر قانونی طور پر اسمگلنگ کی جا رہی تھیں، برامدہ غیر ملکی شراب کی مالیت 50 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے، کارروائی کے دوران ڈرائیور فرار،ساتھی گرفتار کرلیا گیا، تلاشی کے دوران گاڑی سے وزیٹنگ کارڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں، مذید تفتیش کی جا رہی ہے۔

 اےپی پی/فاروق