بلوچستان میں بھی فلٹریشن پلانٹ بھی لگانے جا رہا ہوں کمیشن لینے اور دینے کے کلچر کو آب پاک دفن کرے گی آب پاک میں کوئی رشوت ہو گی اور نہ کوئی سفارش، صرف میرٹ پر کام ہوگا۔گورنر پنجاب

117

 لاہور 1,1 مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ آب پاک اتھارٹی عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرے گی لاہور ریجن میں تمام فلٹریشن پلانٹ ٹھیک کرنے کے لیے 3 دن پہلے ایم او یو پر دستخط ہوئےپینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے سرگودھا ریجن میں بھی کام شروع کر دیا ہےاسلامک ایڈ کے زیر اہتمام سرگودھا ریجن کے واٹر فلٹریشن پلانٹ مرمت کر دئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال تک پلانٹس کی ریپیئر اور بحالی بھی مرمت کرنے والے ادارے کریں گےمخیر حضرات کا شکر گزار ہوں جو عوام کی خدمت میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ماہ رمضان سے پہلے لاہور میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی پہلی ترجیح ہےابھی تک سرکاری خزانے سے گورنمنٹ کا ایک۔روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔ گورنر چوہدری سرور نے کہا کہ ایک سال میں 2 کروڑ لوگوں کے پانی فراہم کرنے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہےپنجاب کے ساتھ ساتھ دوسرے صوبوں میں بھی جا رہے ہیں بلوچستان میں بھی فلٹریشن پلانٹ بھی لگانے جا رہا ہوں کمیشن لینے اور دینے کے کلچر کو آب پاک دفن کرے گی آب پاک میں کوئی رشوت ہو گی اور نہ کوئی سفارش، صرف میرٹ پر کام ہوگا۔

اے پی پی /لاہور /ریحانہ