کوئٹہ۔ 18مارچ (اے پی پی): کوئٹہ میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)فضیل اصغر نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیںبین الصوبائی و پبلک ٹرانسپورٹ پر پاپندی ،شاپنگ مالز ،ہوٹلوں میں بیٹھنے پر پاپندی لگاہی جارہی ہے ،وزیراعلیٰ جام کمال نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص کیاہے،اس وقت صوبے میں وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 23ہے ،اراکین اسمبلی ،وزراءکی تنخواﺅں سے بھی کٹوتی کی جائے گی،وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے ،روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کررہے ہیں۔ اس مہلک وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں سیکرٹری ایس اینڈ جی اے دی ڈاکٹر ثاقب خان کی سربراہی میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ زائرین کی رہائش کے لیے ایک الگ بلڈنگ تعمیرکی جائے گی،50ایکڑ زمین پر ایف ڈیلیو او کے تعاون سے ہیلتھ سٹی بنائینگے جس میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائے گی۔نہوں نے کہاکہ اس وقت صوبے میں 2700کے قریب زائرین موجود ہے جن میں 400کا تعلق بلوچستان جبکہ باقی کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں خوراکی اشیاءکی قلت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے بڑے پیمانے پر آٹا اور دیگر اشیاءکا ذخیرہ کیا جارہا ہے تاکہ اس مشکل صورتحال میں عوام دشمن عناصر ذخیرہ اندوزی کرکے موقع سے فائدہ نہ اٹھائیں انہوں نے کہاکہ محکمہ انڈسٹریز کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ شہر میں ذخیرہ اندوزوں پر خصوصی نظر رکھیں۔
وی این ایس، کوئٹہ