اسلا م آباد، 09مارچ ( اےپی پی): جنوبی کوریا کے سفیر مسٹر کوک سانگ کیو نے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔پیر کو ہونے اس ملاقات میں سفیر مسٹر کوک سانگ کیو نے کہا کہ جنوبی کوریا ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لئے پاکستان کو مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا جون میں اسلام آباد میں کوریا بین الاقوامی زرعی پروگرام کا مرکز ( centre KOPIA) قائم کرے گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے پاکستان اور جنوبی کو ریا کے مابین زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایگری کلچر کے شعبے میں بے پناہ کام کرنے کے مواقع موجود ہیں۔
وی این ایس، اسلا م آباد