حکومت نے عام آدمی کے حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا  ہے کہ لاک ڈاؤن نہ کیا جائے:صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن

121

ملتان ، 20  مارچ (اے پی پی ): صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی نے کہا ہے کہ  حکومت نے عام آدمی کے حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے  کہ لاک ڈاؤن کی طرف نہ جائیں ، پاکستان کا سب سے بڑا قرنطینہ سنٹر عارضی طور پر قائم کر دیا گیا ہے۔

جمعہ کو  میڈیا سے گفتگو  کرتے   ہوئے ندیم قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک امتحان ہے اللہ تعالی اپنا کرم فرمائیں،لوگوں سے درخواست ہے زیادہ سے زیادہ احتیاط سے کام لیں۔

پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن نے کہا کہ  جنوبی پنجاب کو ملتان ہیڈ کرتا ہے،اس لئے قرنطینہ بنایا گیا۔ویلفئیر کمپلیکس میں قرنطینہ سنٹر  کے لئے ایک محفوظ مقام ہے۔قرنطینہ سنٹر میں ہر شخص کو الگ الگ کمرے میں رکھا گیا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ قرنطینہ سنٹر کی تمام ویسٹ کو اندر ہی ٹھکانے لگایا جائے۔

وی این ایس، ملتان