اجن پور ،25 مارچ(اے پی پی ): سیکورٹی فورسز نے روجھان کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا جبکہ کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
بی ڈی ایس آفیسر کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار دہشت گردوں سے 2 ریمورٹ کٹنرول بم برآمد کیے گئے ،بم ڈسپوزل ٹیم نے 8 کلو وزنی دونوں بموں کو موقع پر ہی ناکارہ بنادیا جبکہ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔
ڈی پی او راجنپور احسن سیف اللہ نے اس موقع پر کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ، دہشت گرد بموں کو اہم مقامات پر لگانے جارہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کی تفتیش میں انکے سہولت کاروں اور نیٹ ورک تک پہنچیں گےاور گرفتار دہشت گردوں کے نام تفتیش کے بعد ہی ظاہر کیا جائیں گے۔
وی این ایس، راجن پور