سعودی حکومت نے بیت اللہ شریف سے زائرین کے انخلأ کی ویڈیو جاری کردی

596

ریاض،05 مارچ ( اےپی پی): کرونا وائرس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختار کرتے ہوۓ سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو بھی حرمین میں داخلے سے روک دیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت نے حرمِ مکی یعنی بیت اللہ شریف کی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں حرم شریف بالکل خالی نظر آرہا ہے۔ سعودی اخبار “اوکاز” کے مطابق آج دوپہر کے وقت مسجد حرام کے صحن “صفائی اور  اسٹرلائزیشن  آپریشن” شروع کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ کے اندر آنے والوں کو نمازیوں کے داخلے میں تاخیر منصوبہ کا اہتمام کرنا شروع کردیا۔

 ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیا گیا تاکہ انخلاء کو اندر سے دکھایا جاسکے   ۔ حرمین شریفین کے ڈائریکٹر جنرل اور امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے کورونا کے بارے میں دونوں حرمین کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے متعدد احتیاطی تدابیر پر عملدرامد کا منصوبہ ترتیب دیا ہے جس کے تحت حرمین کو دن میں 6 بار دھونا ، زمزم کے چشموں کے بیسنوں کو جراثیم کش بنانا ، اور مسجد حرام کے قالین کو جراثیم کش بنانا شامل ہیں۔اس کے علاوہ حرمین کو  چوبیس گھنٹے اسٹرلائزیشن  کی جارہی ہے۔  اس مہم میں 2000 سے زائد اہلکار پر مشتم ٹیم چوبیس گھنٹے کام کررہی ہے۔

 اےپی پی/حمزہ/فاروق

سورس: وی این ایس، ریاض