سفارتکاری کے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی ضرورت ہے: شاہ محمود قریشی

168

   اسلام آباد, 11مارچ (اے پی پی): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوجوان افسران وزارتِ خارجہ اور ملک و قوم کا مستقبل ہیں، ہمیں سفارتکاری کے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی ضرورت ہے۔اس مقصد کیلئے ہم فارن سروس اکیڈمی میں نئے تربیتی کورسز اور جدیدسہولیات متعارف کرا رہے ہیں۔

 وہ بدھ کو وزارت خارجہ کے گریڈ 17 سے 19 تک کے افسران کے ساتھ تفصیلی نشست کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کا مقصد وزارتِ خارجہ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال اور اْن پر افسران کا مطمح نظر جاننا تھا۔ وزیر خارجہ نے افسران کو سفارت کاری کے اصولوں اور مختلف پہلوؤں پر رہنمائی بھی فراہم کی۔ ملاقات کے دوران دنیا کے مختلف حصوں میں سیاسی، معاشی اور سماجی بنیادوں پر بہترسفارتکاری کے موقع بھی زیر بحث آئے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ نوجوان افسران وزارتِ خارجہ اور ملک و قوم کا مستقبل ہیں، فارن سروس اپنی کارگردگی کی بنیاد پر ملک کی مؤثر ترین سروس کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download Video