پشاور،18مارچ(اے پی پی): سٹی ٹریفک پولیس پشاور ایس ایس پی پشاور ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایجوکیشن ٹیم اور ڈی ایس پیز نے اپنے سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کیں اور شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر بتائیں اور بیماری کی روک تھام اور اس سے بچنے کیلئے شہریوں میں پمفلٹس اور فیس ماسک تقسیم کئے۔
ایجوکیشن ٹیم نے عوام کو علامات ظاہر ہونے پر سست روی کے بجائے فوری طور پر قریبی ہسپتال جا کر متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خدمت خلق ہی ہماری اصل ذمہ داری ہے کیونکہ ہم ان ہی عوام کیلئے ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں۔ اور ہم افسران نہیں بلکہ عوام کے خادم ہیں اور عوام کو کسی بھی قسم کے مشکلات یا مسائل درپیش ہوں تو اس کے فوری حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرینگے۔
وی این ایس پشاور