سکھر، 9مارچ(اے پی پی): مہران بزم ادب و ثقافت سکھر اور بلدیہ اعلی سکھر اشتراک سے پیر الہی بخش ٹاور ہال سکھرمیں گزشتہ روز ‘‘ شب مزاح ’’ کے عنوان سے ایک محفل مشاعرہ منعقد ہوا، بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاح گو نامور شاعر پروفیسر انور مسعوداس موقع پر مہمان خصوصی تھے، جبکہ تقریب میں مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی میئر طارق حسین چوہان و دیگر افسران نے خصوصی شرکت کی،محفل مشاعرہ میں ادب و ثقافت شعرو ادب کے شائقین مرد و خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، مہمان خصوصی نامور شاعر پروفیسر انور مسعود نے اپنے تازہ پر مزاح شگفتہ کلام سے شریک مشاعرہ سامعین کو محظوظ کیا اور خوب داد وصول کی، شریک مشاعرہ نے انکے شعرانہ کلام اور بزلہ سنجی فی البدیہہ باتوں پر خوب مسرت و خوشی کا اظہار کیا اور دل کھول کر دا د دی ، جبکہ دیگر مقامی و بیرون شہر شعرائے کرام نے بھی اس موقع پر اپنے پر مزاح خوبصورت کلام پیش کیے۔
تقریب سے میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ، ڈپٹی میئر طارق چوہان اور مہران بزم ادب و ثقافت کے عہدیدران نے خطاب کرتے ہوئے معزز مہما نان کاشکریہ ادا کیا، میئر سکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکھر شہر علم و ادب اور شعر و ثقافت کے قدر دانون اور لچسپی رکھنے والوں کاشہر ہے ، یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ سے شعر و ادب کو پذیرائی دی ہے، جس کی مثال یہاں منعقد ہونیوالی شعرو ادب کی مجالس میں لوگوں کی بھرپور شرکت و لچسپی ہے، انہوں نے کہا کہ سکھر ہمیشہ سے علم و ادب کا گہوارا رہا ہے، مہران بزم ادب و ثقافت سکھر کی جانب سے تقریب کاانعقا د قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ نامور شاعر پروفیسر انور مسعود کی شب مزاح مشاعرہ میںشرکت پر وہ ممنون ہیں، بلدیہ اعلی سکھر ہمیشہ علم دوستی اور شعرو اوب اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، شائقین مشاعرہ مرد و خواتین کی بڑی تعداد رات گئے تک محفل میں شریک رہی اور شاعرانہ کلام سے اپنی دلچسپی کا اظہارکیا۔محفل مشاعرہ شب مزاح کے موقع پر شرکاءکی تواضح کا خصوصی انتظا م کیا گیا تھا، اس موقع پر ملک آفتاب احمد، عذرا جمال ،ر، عابد انصاری، پیر عطاءالرحمن خان سمیت منتظمین میں شامل بزم ادب و ثقافت اور بلدیہ سکھر کے کارکنوں نے انتظامات کیے ۔
وی این ایس، سکھر