شہریوں کے ہاتھ کو سینیٹا ئزر سے دھلوانے کی مہم

334

کوئٹہ 18مارچ (اے پی پی ): کوئٹہ کے آرچر روڈپردکاندارنے کروناوائرس سے بچاﺅ کےلیے لوگوں کے ہاتھ سینی ٹائزر سے دھلوانے کی مہم شروع کردی،شہری کاکہناہے کہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے وہ اپنے ستیاب وسائل میں دکان کے باہر ہی سینی ٹائزر کا مفت اسٹال لگا کر بازار میں مختلف خریداری کرنے والے شہریوں کے ہاتھ سینی ٹائزر سے دھلوا رہاہو کیونکہ اس وقت وباء آئی ہے ہمیں اس کا ہر حال میں مقابلہ کرناہے حکومت اوراپنے ملک سے پیار کے لیے مجھ سے جو بھی ہوسکتا وہ میں کرونگا۔اس وباءسے بچاﺅ کے لیے میں نے اپنی دکان کے باہرہی کارنرپرسینی ٹائزر کے لیے سٹال بنا رکھاہے جہاں پر شہریوں کے ہاتھ سینی ٹائزر کرواکر اپنا فرض پورا کررہا ہوں کیونکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر ایک کو اس کے بارے میں اپنا اپنا کردار اداکرناچاہیے۔

وی این ایس، کوئٹہ

Download Video