راولپنڈی، 18 مارچ (اےپی پی): ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صادق آباد طاہر احمد ریحان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان سے چوری شدہ رقم 08 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔ملزمان شفیق کاظمی اور عدنان مظہر مدینہ کیش اینڈ کیری پر کیشییر تھے جہاں دونوں نے ملکر چوری کی واردات کی۔مدینہ کیش اینڈ کیری بند کھنہ روڈ پر 8 لاکھ چوری کی۔ واردات پر ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی۔
اس موقع پر ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول رائے مظہر اقبال اور ٹیم کو شاباش بھی دی گئی۔
وی این ایس، راولپنڈی