صوبائی حکومت یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیگی: گورنر پختونخوا شاہ فرمان

301

پشاور،12 مارچ(اے پی پی):  گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ صوبہ کے نوجوانوں کو صنعت و حرفت کی تعلیم فراہم کرنا وقت کا تقاضا ہے، اسلئے یونیورسٹیوں کا تعلیمی معیار بہتر کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی(شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی) نوشہرہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا جہاں گورنر کو یونیورسٹی پراجیکٹ سے امور جیسے یونیورسٹی کی اراضی، ٹیچنگ فیکلٹی کی تعیناتی سمیت دیگر ضروری اسٹاف کی کمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلی کے مشیربرائے اعلی تعلیم میاں خلیق الرحمان، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر نظام الدین، سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن حسن محمود یوسفزئی، سپیشل سیکرٹری صنعت اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اے پی پی/صائمہ  حیات /ریحانہ