سکھر۔ 19مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے رکن سندھ اسمبلی ذوالفقار شاہ، کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر، ڈی سی سکھر رانا عدیل، ایس ایس پی سکھر عرفان سموں، علمائے کرام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ہمراہ لیبر کالونی میں حکومت سندھ کیجانب سے قائم کردہ سکھر قرنطینہ کا دورہ کیا اور مسافرین اور کورونا میں مبتلا مریضوں کو ملنے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کمشنر سکھر، ڈی سی سکھر اور دیگر متعلقہ افسران کو کورنٹائن میں درپیش مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی اور علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اس بیماری سے بچاو ¿ کیلئے آگاہی پھیلائیں اور ایران سے سفر کرکے آنے والوں کو 14 دن تک کورنٹائن میں رہنے کا پابند بنائیں جیسے ہی وہ صحتیاب ہونگے انہیں گھروں کو روانہ کردیا جائیگا۔
اس موقع پر علامہ رضی جعفر، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، عالم شاہ موسوی اور دیگر علمائے کرام نے لاو ¿ڈ اسپیکر کے ذریعے سکھر کورنٹائن میں موجود افراد اور مریضوں کو خطاب کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کو اور کہا کہ کورونا سے بچاو ¿ کے لئے سندھ حکومت کے لئے گئے اقدامات میں بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا جائے۔
وی این ایس، سکھر