صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کاپی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کا دورہ

120

کوئٹہ، 20 مارچ (اے پی پی): صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کو بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں کرونا وائرس سے نمٹنے اور پھیلاؤ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں کرونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم الیکٹرانک، پرنٹ سوشل میڈیا کے ذریعے چلائی جائیں عوام الناس کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔عوام کی تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے انسانی جانوں سے زیادہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر میں زائرین کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گئی۔

وی این ایس، کوئٹہ